مستونگ اور پشین میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (خطاب نیوز) بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور پشین میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ میں فورسز نے کواڈ کاپٹر کی مدد سے دہشت گردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اہم […]

بلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُرزور حمایت، انتظامی رسائی اور معاشی خودمختاری کے لیے اہم قرار

کوئٹہ (خطاب نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے نئے صوبے کے قیام کی پُرزور حمایت کرتے ہوئے اسے بہتر انتظامی رسائی، متوازن ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام معاشی خودمختاری اور ترقی کی ضمانت ہے۔ […]

ضلع شیرانی میں ترقی کا نیا سفر بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت 115 ترقیاتی منصوبے مکمل

شیرانی (خطاب نیوز) بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع شیرانی میں ترقیاتی منصوبوں نے علاقے میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کی نئی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی آبادی کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے فیز […]

ہرنائی شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 4 کان کن جاں بحق، 5 زخمی

شاہرگ (خطاب نیوز) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے خوفناک دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گیس دھماکے کے بعد کان کا ایک […]

جیونی میں پاک ایران سرحد کے قریب گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ (خطاب نیوز) بلوچستان کے علاقے جیونی میں پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی اور فرار ہو […]

بلوچستان کی 12 جیلوں میں 2925 قیدی موجود، کوئٹہ جیل کی گنجائش بڑھانے کا منصوبہ شروع

کوئٹہ (خطاب نیوز): بلوچستان بھر کی 12 جیلوں میں قیدیوں کی مقررہ گنجائش سے محض 168 قیدی زیادہ موجود ہیں۔ 2757 قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے میں اس وقت 2925 قیدی بند ہیں، جبکہ سب سے زیادہ بوجھ کوئٹہ اور گڈانی جیلوں پر ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق کوئٹہ کی سینٹرل جیل میں 470 کی […]

بلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (خطاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گردی کے خلاف سول اور عسکری قیادت مکمل طور پر متفق اور یکسو ہے اور اس معاملے پر کوئی ابہام نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں […]

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلوچستان میں اہم اجلاس: صوبائی ترقی، معدنیات اور امن و امان پر تفصیلی بریفنگ

کوئٹہ (خطاب نیوز): وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلوچستان میں صوبے کے سماجی و اقتصادی شعبوں، معدنیات و کان کنی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اعلیٰ سطحی بریفنگز کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کی حکمت عملی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو ملنے والے ثمرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ […]

سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ کا اعلان

​کوئٹہ (خطاب نیوز): بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم سیٹھ رحمت اللہ بازئی کے فرزند تھے ​مرحوم پروفیسر ڈاکٹر شمس اللہ بازئی، انجینئر اسلام اللہ بازئی، انجینئر کلیم اللہ بازئی، پروفیسر ڈاکٹر زین اللہ بازئی اور ڈاکٹر نقیب اللہ بازئی […]

بلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 955 ملزمان گرفتار، 16 مغوی بازیاب اور بھاری اسلحہ و منشیات برآمد

خطاب نیوز کوئٹہ بلوچستان پولیس کی جانب سے اشتہاری، مفرور سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث، اغواء، منشیات فروشی، اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 955 ملزمان کو گرفتار کرکے 11 سالہ بچی سمیت 16 مغویوں کو بازیاب کراکر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن،منشیات، شراب، مسروقہ گاڑیاں، موبائل فون، موٹر […]