شیرانی (خطاب نیوز) بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع شیرانی میں ترقیاتی منصوبوں نے علاقے میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح کی نئی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی آبادی کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے فیز ون اور ٹو کے تحت ضلع شیرانی میں مجموعی طور پر 116 ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے تھے، جن میں سے 115 منصوبے کاملیت کو پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل کے لیے مجموعی طور پر 689.99 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
ضلع شیرانی میں انفراسٹرکچر کی بہتری سے مقامی آبادی کی روزمرہ زندگی آسان بنانے کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔ ایف سی بلوچستان نارتھ، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے ان منصوبوں کی مؤثر اور کامیاب نگرانی میں اہم کردار ادا کیا، جس سے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔
عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پائیدار انفراسٹرکچر کی بدولت بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کا یہ سفر تیزی سے جاری ہے۔


