خطاب نیوز کوئٹہ بلوچستان پولیس کی جانب سے اشتہاری، مفرور سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث، اغواء، منشیات فروشی، اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 955 ملزمان کو گرفتار کرکے 11 سالہ بچی سمیت 16 مغویوں کو بازیاب کراکر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن،منشیات، شراب، مسروقہ گاڑیاں، موبائل فون، موٹر سائیکلیں برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 9 رینجز میں پولیس کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے پولیس نے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مفرور 249 مختلف جرائم میں ملوث 492 اشتہاری 44 ملزمان کو گرفتار کرکے 11 سالہ بچی سمیت 16 مغویوں کو بازیاب کرایا جبکہ 108 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پسٹل 95، کلاشنکوف 6، شارٹ گن و رائفل 7،راؤنڈ770، میگزین 48 عددقبضے میں لینے کے علاوہ 62 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس 81 کلو 468 کلو گرام، آئس شیشہ 10 کلو67 گرام، افیون 220 پیکٹ، گٹکا 45 پیکٹ، شراب کی بوتلیں 49، 6 لیٹر دیسی شراب، 1279 سگریٹ کے پیکٹ اور 3مسروقہ گاڑیاں، 44موٹر سائیکلیں،4 موبائل برآمد کئے جبکہ 550 میں 6 گاڑیاں تحویل میں لیں اور 2253گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے۔
آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے متعلقہ آفیسران اور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان مثبت اور بہتر روابط قائم کرکے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی یقینی بنایا جائے۔ او رتھانوں میں اپنے مسائل کے حل اور انصاف کے حصول کے لئے آنے والے سائلین کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی توجہ دیکر ان کے مسائل اور عوامی شکایات کو بروقت حل کرکے ان کی مدد کی جائے کیونکہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔


