سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ کا اعلان

​کوئٹہ (خطاب نیوز): بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم سیٹھ رحمت اللہ بازئی کے فرزند تھے

​مرحوم پروفیسر ڈاکٹر شمس اللہ بازئی، انجینئر اسلام اللہ بازئی، انجینئر کلیم اللہ بازئی، پروفیسر ڈاکٹر زین اللہ بازئی اور ڈاکٹر نقیب اللہ بازئی کے بھائی، جبکہ حکمت اللہ بازئی اور عمر خان بازئی کے والد تھے۔ وہ حاجی سیف اللہ بازئی، ڈاکٹر ثناء اللہ بازئی، سیٹھ اجمل بازئی، جاوید خان بازئی، بابر خان بازئی اور عطاء اللہ بازئی کے چچا زاد بھائی، ڈاکٹر حمید خان کاکڑ کے سالے، جبکہ حاجی خلیل الرحمٰن اور ڈاکٹر عزیز الرحمٰن کے بھانجے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر شام 6 بجے کلی نوحصار کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔