بلوچستان پنجگور اور چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (خطاب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفتنے کے تحت بلوچستان میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع پنجگور اور چاغی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار […]

بلوچستان خصوصی ترقیاتی اقدام صحبت پور میں 72 ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل

کوئٹہ (خطاب نیوز) بلوچستان خصوصی ترقیاتی اقدام کے تحت صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت ضلع صحبت پور میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے تمام 72 ترقیاتی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 60 کروڑ […]

تمپ سیکیورٹی فورسز کا خواتین کے لباس میں ملبوس دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد

تمپ (خطاب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع تمپ میں کالعدم تنظیم (بی ایل ایف) کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خواتین کے لباس میں بھیس بدل کر دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد […]

ژوب سنٹرل جیل سے سپریم کورٹ کے جعلی احکامات پر منشیات کے دو مجرم رہا، سپرنٹنڈنٹ معطل

ژوب (خطاب نیوز) ژوب سنٹرل جیل سے سپریم کورٹ کے جعلی احکامات کے ذریعے منشیات کے مقدمات میں سزا یافتہ دو مجرموں کی غیر قانونی رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات […]

بلوچستان کے عوام کی نئے صوبوں کی حمایت، مقامی ترقی اور بااختیار مستقبل کا خواب

کوئٹہ (خطاب نیوز) بلوچستان کے شہریوں نے نئے صوبوں کے قیام کو علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات میں بہتری کا مؤثر ذریعہ قرار دے دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق نئے صوبوں کی تشکیل سے عوام کو بہتر نمائندگی، مسائل کے بروقت حل اور ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ بلوچستان کے عوام کا کہنا […]

پی پی پی رہنما شفیق مینگل کے مہمان خانے پر حملہ، 5 افراد جاں بحق وزیراعلیٰ کی مذمت

کوئٹہ (خطاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آڑنجی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممتاز قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمان مینگل کے مہمان خانے پر ہونے والے مبینہ دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور میر شفیق الرحمان […]

جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (خطاب نیوز) امریکی دفاعی پیداواری کمپنی “پاور یو ایس” کے ایک وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی زیر قیادت جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں ابھرتے ہوئے رجحانات […]

خضدار اڑینجی میں کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک

خضدار (روزنامہ خطاب) خضدار کے علاقے اڑینجی میں ایک کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ کو اچانک نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں شدید […]

پشین اور قلعہ عبداللہ میں فورسز کا مشترکہ آپریشن فتنہ الہند کے 6 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

کوئٹہ (خطاب نیوز) بلوچستان پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشین اور قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پشین کے علاقوں کلی سلطان، ازرم، دینار اور گیلو کے علاوہ دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا […]

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم اسلام آباد میں سستے پیٹرول کی فراہمی کا آغاز، ایس ایم ایس کے ذریعے ٹوکن حاصل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خطاب نیوز)وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم کے تحت وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رات گئے اسلام آباد کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور اسکیم پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیا۔ […]