راولپنڈی (خطاب نیوز)
امریکی دفاعی پیداواری کمپنی “پاور یو ایس” کے ایک وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی زیر قیادت جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار بڑھانے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے قومی سلامتی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے جدید تکنیکی حل اور جدت کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔


