خضدار اڑینجی میں کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک

خضدار (روزنامہ خطاب) خضدار کے علاقے اڑینجی میں ایک کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ کو اچانک نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔