کوئٹہ (خطاب نیوز) بلوچستان کے شہریوں نے نئے صوبوں کے قیام کو علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات میں بہتری کا مؤثر ذریعہ قرار دے دیا ہے۔
شہریوں کے مطابق نئے صوبوں کی تشکیل سے عوام کو بہتر نمائندگی، مسائل کے بروقت حل اور ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ بلوچستان کے عوام کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے ملک میں دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ترقی کا عمل تیز ہوگا، انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور عوام کو حکومتی سہولیات تک رسائی آسان ہو جائے گی۔
عوام کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام عوامی ضروریات کی تکمیل، بہتر حکمرانی اور متوازن علاقائی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔


