بلوچستان پنجگور اور چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (خطاب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفتنے کے تحت بلوچستان میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع پنجگور اور چاغی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ضلع چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور ان کے ٹھکانوں سے بھی بڑا اسلحہ ذخیرہ قبضہ میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔