کوئٹہ کے علاقے آرچر روڈ پر زیرِ تعمیر پلازے کے کام کے باعث سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں ایک گہرا گڑھا بن گیا ہے۔
سڑک دھنسنے سے وہاں نصب سیف سٹی پروجیکٹ کا کیمرہ اور ایک درخت بھی نیچے جا گرے، جس کی وجہ سے یہ صورتحال کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے کے شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی جلد از جلد مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔


