یوم فضائیہ: پاک فضائیہ کی جانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز

خطاب نیوز: یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے ایک پرجوش اور لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ نغمہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات، شجاعت اور ناقابلِ فراموش قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

شاہینوں کی جرات اور مہارت کو خراجِ تحسین نغمے کے بول اور دلکش عکس بندی ہر پاکستانی کے دل میں حبِ وطنی کا جذبہ بیدار کر دیتے ہیں۔ ویڈیو میں وطن کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں اور ہر محاذ پر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے تاریخی کردار کو نہایت خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ہمیشہ بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی فضائی حدود کا سرفرازی کے ساتھ دفاع کیا ہے۔

شہداء کی قربانیاں اور دفاع کا پختہ عزم اس نغمے میں دشمن کو دی گئی تاریخی و فیصلہ کن شکست کے مناظر اور مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کی عظمت کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ نغمہ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاک فضائیہ کے بہادر جوان ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے اور پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار اور پرعزم ہیں۔