واشنگٹن (خِطاب نیوز) ماضی میں روسی توانائی پر کڑی پابندیاں عائد کرنے والے امریکہ نے اپنی داخلی ضروریات کے پیشِ نظر خود ماسکو سے ڈیزل کی ایک بڑی کھیپ حاصل کرنے کی راہ ہموار کر لی ہے۔
خِطاب نیوز کے مطابق، ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکی انتظامیہ نے توانائی کے شعبے میں پالیسی میں اہم تبدیلی کی ہے۔ اس پیشرفت کے تحت روس فوری طور پر تین لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل امریکہ کو فراہم کرے گا، جبکہ اگلے ماہ یعنی نومبر کے دوران مزید پانچ لاکھ ٹن ڈیزل بھیجا جائے گا۔
صنعتی ذرائع اور روسی پالیسی سازوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اضافی تیس لاکھ ٹن ڈیزل کی فراہمی کی گنجائش بھی پیدا کی جا سکتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس گفتگو کو انتہائی سودمند قرار دیا۔ امریکی صدر کا موقف تھا کہ روس سے ڈیزل کی اضافی درآمد سے نہ صرف امریکہ میں بلکہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں استحکام اور کمی لانے میں مدد ملے گی۔


