لاہور (خِطاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نجی دورے پر انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ تقریباً پانچ روز قیام کریں گے۔
خِطاب نیوز کے مطابق، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوئے۔ اس سفر میں ان کے صاحبزادے حسن نواز، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان اور عابد اللہ جان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے ایئرپورٹ پہنچے اور وہاں سے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اپنے اس پانچ روزہ قیام کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد لندن میں اپنے مکمل طبی معائنے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات اور پارٹی رہنماؤ سے مختلف سیاسی و نجی ملاقاتیں بھی کریں گے۔


