بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ ایک روپیہ گیارہ پیسے مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد (خطاب نیوز) — ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا ہے جہاں نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ گیارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ماہانہ ایندھن لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں صرف ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہو گا اور اس کی اضافی وصولی اکتوبر کے ماہانہ بجلی کے بلوں کے ذریعے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اگست کے اس ایف سی اے کی وجہ سے عام صارفین پر مجموعی طور پر انیس ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔