کوئٹہ (خطاب نیوز) — چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیسکو انجینئر مرزا اعزاز بیگ اور دیگر افسران کی جانب سے کیسکو کے دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو ایمپلائز سن کوئٹہ کے تحت تقرر نامے (آرڈرز) دیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران نجی اور سرکاری حکام نے مرحوم ملازمین کے لواحقین میں تقرر نامے تقسیم کیے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو معاشی تحفظ اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


