کوئٹہ (خطاب نیوز) — سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، جس کے دوران کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنا کر چھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے جڑ سے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔


