سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین (کچلاک ٹرین) کے آمد و رفت کے اوقات کار جاری

کوئٹہ (خطاب نیوز) — حکومت بلوچستان اور ریلوے حکام کی جانب سے شروع کی جانے والی پیپلز ٹرین (کچلاک ٹرین) کے سریاب سے کچلاک اور کچلاک سے سریاب تک کے لیے روزانہ کے چکروں اور اوقاتِ کار کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹرین دن بھر میں چار مختلف چکر مکمل کرے گی

شیڈول کے مطابق اوقات کار درج ذیل ہیں:​پہلا دور (1st Round Trip): سریاب سے صبح 07:00 بجے روانہ ہو کر 08:10 AM پر کچلاک پہنچے گی، جبکہ واپسی پر کچلاک سے صبح 08:45 AM پر روانہ ہو کر 09:55 AM پر سریاب واپس پہنچے گی۔

دوسرا دور: سریاب سے صبح دس بج کر تیس منٹ پر روانہ ہو کر گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کچلاک پہنچے گی، جبکہ کچلاک سے دوپہر بارہ بج کر پندرہ منٹ پر روانہ ہو کر ایک بج کر پچیس منٹ پر سریاب واپس پہنچے گی۔

​تیسرا دور: سریاب سے دوپہر دو بج کر صفر منٹ پر روانہ ہو کر تین بج کر دس منٹ پر کچلاک پہنچے گی، جبکہ کچلاک سے سہ پہر تین بج کر پینتالیس منٹ پر روانہ ہو کر چار بج کر منٹ پر سریاب واپس پہنچے گ

چوتھا دور: سریاب سے شام پانچ بج کر تیس منٹ پر روانہ ہو کر چھ بج کر چالیس منٹ پر کچلاک پہنچے گی، جبکہ کچلاک سے رات سات بج کر پندرہ منٹ پر روانہ ہو کر آٹھ بج کر پچیس منٹ پر سریاب پہنچ کر اپنے سفر کے چکر مکمل کرے گی۔

اہم اطلاع اور ہدایات:انتظامیہ اور ریلوے حکام کی جانب سے شہریوں، بالخصوص بچوں اور اسٹیشن کے گردونواح کے مکینوں سے التماس کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو اس بات کی سختی سے ترغیب دیں کہ وہ ٹرین کو پتھر یا کنکر وغیرہ نہ ماریں۔ اس کے علاوہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ دورانِ سفر ٹرین کی تمام اشیاء اور سرکاری املاک کی مکمل حفاظت کریں تاکہ یہ سفری سہولت بغیر کسی خلل کے احسن طریقے سے جاری رہ سکے۔