اسلام آباد (خطاب نیوز) — پیٹرولیم ڈویژن نے یکم اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر کو رات بارہ بجے سے ہوگا۔


