اسلام آباد (خطاب نیوز) — وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسویں اجلاس میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے وزیراعظم کا استقبال
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنے خطاب میں عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرتے ہوئے امن، سلامتی، پائیدار ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ کے امور کو اجاگر کیا۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں، اعلیٰ حکام، مالیاتی اداروں کے نمائندگان اور کاروباری شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی تعاون اور اقتصادی روابط بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


