کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین سروس کا باقاعدہ افتتاح، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر ریلوے کی شرکت

کوئٹہ (خطاب نیوز) — وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور وفاقی وزیر ریلوے جناب حنیف عباسی نے کوئٹہ میں “جناح پیپلز ٹرین سروس” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، صوبائی کابینہ کے اراکین، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس ٹرین سروس کا آغاز کوئٹہ میں عوامی سفری سہولیات کی بہتری اور شہریوں کو جدید تر و بہتر سفری مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک انتہائی اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔