پسنی (خطاب نیوز) پسنی کے علاقے زاری کور کے رہائشی واحد بخش نے فتنہ الہندوستان کی پراکسی سمجھی جانے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہاتھوں استعمال ہونے والے اپنے بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
واحد بخش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد تنظیم ان کے 17 سالہ بیٹے سرفراز اور 12 سالہ زیرِ تعلیم بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ انہوں نے بشیر زیب اور اللہ نظر سے سوال کیا کہ وہ ہمارے بچوں کا قصور بتائیں اور اس بات کا جواب دیں کہ آخر کم عمر بچوں کو ورغلانے کا کیا جواز بنتا ہے؟ واحد بخش نے دوٹوک الفاظ میں عزم ظاہر کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہی جئیں اور مریں گے۔ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں سرگرم بلوچ یکجہتی کمیٹی سے بلوچ عوام کی لاتعلقی کا یہ سلسلہ دہشتگردی سے بیزاری کا واضح ثبوت ہے۔


