سول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام کھلی کچہریوں کا انعقاد، عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل

کوئٹہ (خطاب نیوز) سول انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام اگست 2026ء کے دوران صوبے بھر میں کل 13 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا تھا۔

صحبت پور، بارکھان، سوئی، لورالائی اور ہرنائی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں لگائی جانے والی ان کچہریوں میں مقامی شہریوں، قبائلی عمائدین اور مشران نے بھرپور شرکت کی۔ اس دوران شہریوں کے مسائل سنے گئے اور موقع پر ہی ان کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے گئے۔ مقامی شہریوں اور قبائلی مشران نے اس مشترکہ اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔