کوئٹہ (خِطاب نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر دھماکہ خیز اور فائرنگ کا حملہ کیا، تاہم پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔
خِطاب نیوز کے مطابق پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے اچانک چوکی کو نشانہ بنایا، لیکن جوانوں نے فوری مورچہ سنبھال کر بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آوروں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن و امان کی بحالی کے لیے انتہائی چوکس ہیں، جبکہ اس سے قبل کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جا چکے ہیں


