چار سال قبل ساتھی اداکار سے محبت کر بیٹھی تھی صبا قمر کا اعتراف

4 سال قبل ساتھی اداکار سے محبت کر بیٹھی تھی: صبا قمر کا اعتراف

کراچی (خطاب نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تقریباً 4 سال قبل ایک فلم میں کام کرنے والے اپنے ساتھی اداکار سے محبت کر بیٹھی تھیں۔

برطانیہ میں ایک تقریب اور مداحوں سے ملاقات کے دوران اپنی نجی زندگی کا واقعہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ چند برس قبل ایک فلم میں کام کرتے ہوئے غیر ارادی طور پر ساتھی اداکار کے لیے جذبات پیدا ہو گئے تھے۔ انہوں نے اداکار کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب شادی شدہ ہیں اور ان کی اہلیہ اس حوالے سے سوال جواب کر سکتی ہیں۔

صبا قمر کے مطابق جب انہوں نے یہ بات اپنی بھانجی کے ساتھ شیئر کی تو اس نے مشورہ دیا کہ شوٹنگ کے دوران ایک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے یہ صرف وقتی جذبات ہو سکتے ہیں، اس لیے انہیں اس شخص کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔