فتنہ الہندوستان کا ایک بار پھرعام بلوچ عوام پرحملہ،نہتے شہریوں کونشانہ بنانےکی مذموم کوشش

خاران (خطاب نیوز) ضلع خاران کے لجے روڈ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے عام شہریوں اور مزدوروں کو لے جانے والی مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مذموم حملے کے نتیجے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر تمام متاثرہ مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورانہیں علاج کے لیے قریب ترین مرکزِ صحت منتقل کیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کے ہاتھوں مسلسل پسپائی کے بعد نہتے بلوچ مزدوروں اور عام مسافروں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی شدید بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان عناصر کا بلوچستان یا بلوچ عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔