مستونگ (خطاب نیوز) فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے بروقت اقدام کرتے ہوئے مستونگ کے قریب پنج پائی کے مقام پر خوارج کی تخریب کاری سے متاثرہ این-40 شاہراہ کے رابطہ پل کو فوری مرمت کے بعد آمدورفت کے لیے بحال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خوارج نے فتنہ الہندوستان کی دہشت گردانہ کارروائی کے تحت پل کو نقصان پہنچایا تھا، جس پر ایف سی بلوچستان نے اپنی تمامتر افرادی قوت اور بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے پل کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا۔
پل کی بحالی سے این-40 شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔ علاقے کے شہریوں نے ایف سی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پل تباہ ہونے سے شدید سفری مشکلات کا سامنا تھا، ایف سی حکام نے مشکل وقت میں رابطہ بحال کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں


