عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے نئے گانے ’پابلو‘ کی تعریف کر دی

کراچی (خطاب نیوز) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر کے نئے ریلیز ہونے والے گانے ’پابلو‘ کو زبردست قرار دیتے ہوئے ان کے اندازِ اظہار کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے شوبز انڈسٹری میں اپنے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں نیا گانا ’پابلو‘ جاری کیا ہے، جسے ناقدین اور مخالفین کے لیے ان کا کرارا جواب سمجھا جا رہا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عاصم اظہر نے گانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ خود کو ظاہر کرنے کا بہترین انداز ہے اور انہوں نے ہانیہ عامر کے فن کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ دونوں فنکاروں کا ماضی میں گہرا تعلق رہا ہے اور ان کی ذاتی زندگی اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔