اسلام آباد (خطاب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی سفارتی دورے پر برطانیہ اور امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اپنے طویل غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم لندن پہنچیں گے جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ لندن قیام کے بعد وزیراعظم نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور 25 ستمبر کو عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔ اعلیٰ سطحی حکومتی وفد اور وزراء نیویارک میں وزیراعظم کو جوائن کریں گے۔
نیویارک میں قیام کے دوران وزیراعظم اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


