ملائیشین فٹبالر داتوک عبدہ الف کی 72 سال کی عمر میں 20 سالہ خاتون سے شادی

کوالمپور (خطاب نیوز) ملائیشیا کے 72 سالہ سابق لیجنڈری فٹبالر داتوک عبدہ الف نے 20 سالہ خاتون سے شادی کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے چھوٹے بھائی اور سابق فٹبالر داتوک یونس الف نے تصدیق کی کہ یہ تقریب 27 اگست کو منعقد ہوئی تھی اور اس میں دونوں خاندانوں کی مکمل رضامندی شامل تھی۔

واضح رہے کہ داتوک عبدہ الف 1970 اور 1980 کی دہائی میں ملائیشین فٹبال ٹیم کے نمایاں کھلاڑی رہے ہیں اور انہوں نے 1980 کے ماسکو اولمپکس کوالیفائر میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔