سیکیورٹی فورسز کی دالبندین میں انسدادِ اسمگلنگ کارروائی، 14.9 ملین روپے کا سامان برآمد

دالبندین  (خطاب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے دالبندین میں انسدادِ اسمگلنگ کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 زمیاد گاڑیاں، فیول کینز، 67 نائٹرک ایسڈ کینز، چاول اور دیگر اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیں۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق برآمد کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 14.9 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

ضبط شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔