ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور پرواز فاؤنڈیشن کا پنجگور کی باہمت معذور بیٹی کے لیے خصوصی تحفہ

پنجگور (خطاب نیوز): پنجگور کی ایک باہمت معذور بیٹی، جسے چلنے پھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن نے خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت اس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمانڈنٹ پنجگور نے الیکٹرک وہیل چیئر اور لیپ ٹاپ کا خصوصی تحفہ پیش کیا۔

اس اقدام کا مقصد اس باہمت بیٹی کے لیے زندگی میں آسانی پیدا کرنا تھا، جو ڈاکٹر بن کر دوسروں کی زندگیاں بچائے گی۔