جنوبی بلوچستان میں بنجر زمین سرسبز باغ میں تبدیل

برابچہ (خطاب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان کے علاقے برابچہ میں مقامی افراد کے ساتھ مل کر بنجر زمین کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت باغ میں تبدیل کردیا ہے۔ یہ باغ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور مقامی افراد کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔

اس اقدام کا مقصد مقامی لوگوں کو منشیات کی کاشت کے بجائے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کی جانب راغب کرنا ہے، جس سے انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔