ڈپٹی کمشنر تمپ کے حفاظتی دستے پر حملہ ناکام

تمپ (خطاب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر تمپ کے حفاظتی دستے سے گاڑی چھیننے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کا حملہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہوتے ہوئے اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ گئے، جبکہ حفاظتی دستے کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ایک اور حملہ ناکام ہوگیا۔