بلوچستان میں سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں بڑی رعایت

کوئٹہ (خطاب نیوز): بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی۔ اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہداء کے قانونی ورثا کے لیے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسلسل دو سال سرکاری سروس مکمل کرنے والے ملازمین کے لیے عمر کی حد 50 سال ہوگی، تاہم جن اسامیوں کی زیادہ سے زیادہ عمر 43 سال سے کم مقرر ہے، ان پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، جبکہ نئی عمر کی رعایت نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے تین سال تک مؤثر رہے گی۔