کوئٹہ (خطاب نیوز): محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا۔
سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان نے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق برطرف ہونے والی ڈاکٹرز میں سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات لیڈی میڈیکل افسران شامل ہیں۔


