کوئٹہ (خطاب نیوز): پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز نے کوئٹہ ریجن کے طلباء کے لیے “ماگساسکالرشپ و داخلہ امتحان کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ہونہار طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ جماعت چہارم تا نہم اور IGCSE کے خواہشمند طلبہ 25 اکتوبر 2026 تک معارف ایگزامینیشن پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ یہ امتحان 1 نومبر 2026 کو کوئٹہ کے تین مراکز (مین بوائز، گرلز اور جناح ٹاؤن کیمپس) میں ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 10 نومبر 2026 کو کیا جائے گا۔
یہ نتائج 2027-28 کے تعلیمی سیشن کے لیے اہم ہوں گے، جس کا آغاز کوئٹہ میں 1 مارچ 2027 اور IGCSE-I کے لیے اپریل 2027 سے ہوگا، جبکہ اہل امیدوار پشاور، اسلام آباد اور لاہور کے بورڈنگ کیمپسز کے لیے بھی زیرِ غور آئیں گے۔ اسکول میں IB-PYP، BTEC، IGCSE، A-Level اور ترک زبان جیسے معیاری پروگرامز شامل ہیں اور رواں سال 5,500 سے زائد طلبہ ملک گیر امتحان میں حصہ لے چکے ہیں۔ انتظامیہ نے تمام طلبہ اور والدین سے 25 اکتوبر کی آخری تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔


