گورنر بلوچستان سے پارلیمانی سیکرٹری سیاحت اور صوبائی وزیر صحت کی اہم ملاقاتیں

کوئٹہ (خطاب نیوز) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گورنر ہاؤس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ زریں مگسی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں سیاحت، ثقافتی سرگرمیوں، مادری زبانوں، ادب اور فن کے فروغ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مثبت پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اپنی تاریخ، طویل ساحلی پٹی، قدیم تہذیبی ورثے اور نایاب جنگلی حیات کی وجہ سے عالمی سیاحوں کے لیے ایک اہم مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاحت اور ثقافت کے شعبے کو منظم طریقے سے آگے بڑھایا جائے تو اس سے نہ صرف سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامي لوگوں کے لیے روزگار کے نئے ذرائع بھی پیدا ہوں گے۔

گورنر مندوخیل نے زور دیا کہ مقامی زبانوں، ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کی پذیرائی کے لیے ثقافتی پروگرام اور سیمینارز باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی سفر کے آغاز سے ہی ان کے میڈیا، ادب اور کلچر سے منسلک افراد کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں اور وہ ہمیشہ ان کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے گزشتہ برس اسلام آباد میں منعقدہ ‘بلوچستان گرینڈ ٹورازم فیسٹیول’ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس میں مقامی آرٹسٹوں اور شاعراں کو شامل کر کے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے تاکہ اس ورثے کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

زریں مگسی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں سیاحت، ثقافتی سرگرمیوں، مادری زبانوں، ادب اور فن کے فروغ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مثبت پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اپنی تاریخ، طویل ساحلی پٹی، قدیم تہذیبی ورثے اور نایاب جنگلی حیات کی وجہ سے عالمی سیاحوں کے لیے ایک اہم مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاحت اور ثقافت کے شعبے کو منظم طریقے سے آگے بڑھایا جائے تو اس سے نہ صرف سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامي لوگوں کے لیے روزگار کے نئے ذرائع بھی پیدا ہوں گے۔

گورنر مندوخیل نے زور دیا کہ مقامی زبانوں، ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں کی پذیرائی کے لیے ثقافتی پروگرام اور سیمینارز باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی سفر کے آغاز سے ہی ان کے میڈیا، ادب اور کلچر سے منسلک افراد کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں اور وہ ہمیشہ ان کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے گزشتہ برس اسلام آباد میں منعقدہ ‘بلوچستان گرینڈ ٹورازم فیسٹیول’ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس میں مقامی آرٹسٹوں اور شاعراں کو

صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات کا خیرمقدم

دریں اثناء، صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے بھی گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔ اس دوران صوبے میں صحت عامہ کے مسائل، ہسپتالوں اور طبی مراکز کی کارکردگی، ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور ‘ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم’ پر گفتگو کی گئی۔

گورنر بلوچستان نے محکمہ صحت میں نئی اصلاحات اور ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیو ٹراما سینٹر سمیت ضلعی سطح پر بنیادی مراکزِ صحت اور لیبر رومز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے صرف صوبائی وسائل پر منحصر رہنے کے بجائے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون اور تکنیکی رہنمائی سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔