کوئٹہ (خطاب نیوز) ڈویلپ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل، 7 منصوبوں پر کام جاری جبکہ 5 نئے منصوبے تجویز، بریفنگ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، کوئٹہ کی ترقی، خوبصورتی اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے جاری منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت، نئے منصوبوں پر بھی بلا تاخیر کام شروع کیا جائے، میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے، شہر کی ترقی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ کو جدید، خوبصورت اور بہتر سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ کی تاریخی شناخت اور ماضی کی خوبصورتی کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شہر کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ میں سڑکوں، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے ساتھ شہر کو خوبصورت بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ کی ترقی محض تعمیراتی منصوبوں تک محدود نہیں، شہر کو ایک منظم اور خوبصورت صوبائی دارالحکومت بنانا ہمارا مقصد ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس سے خطاب


