کوئٹہ، 6 سالہ علی شاہ کی بوری بند لاش برآمد، وزیر داخلہ کا نوٹس

20 اگست سے لاپتہ بچے کی لاش گھر کے سامنے سے ملی، رپورٹ طلب


کوئٹہ(خطاب نیوز)کوئٹہ میں 6 سالہ بچے علی شاہ کی بوری بند لاش برآمد ہونے کے واقعے کا وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر داخلہ نے بچے کی ہلاکت کے محرکات کا سراغ لگانے اور واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق 6 سالہ علی شاہ 20 اگست سے لاپتہ تھا، جس کی بوری بند لاش ہفتے کی صبح اس کے گھر کے سامنے سے برآمد ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور غم کی فضا پائی جاتی ہے۔حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ بچے کی ہلاکت میں ملوث عناصر تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔