پمز اسپتال آتشزدگی معجزانہ طور پر بچ جانے والی 6 ماہ کی بچی ایزل بھی جاں بحق، شہداء کی تعداد 15 ہو گئی

اسلام آباد (خطاب نیوز) اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے دلخراش واقعے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والی واحد بچی ایزل بھی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے واقعے کے وقت ایک فرض شناس نرس نے بچی ایزل کو نرسری سے بحفاظت باہر نکال لیا تھا، جس کے بعد اسے فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم دم گھٹنے اور شدید دھویں سے متاثر ہونے کے باعث بچی ایزل جانبر نہ ہو سکی۔ بچی کے انتقال کے بعد اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کی کل تعداد 15 ہو گئی ہے۔

غمزدہ والدہ آصفہ بی بی کے مطابق ایزل ان کی پہلی اولاد تھی جو 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی اور اس کی عمر محض 6 ماہ 10 دن تھی۔